بھارتی شہر کولکتہ کے ایک ہوٹل میں رات گئے آگ بھڑکنے سے بچے سمیت 9 افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ 6 افراد زخمی ہوئے۔ جاں بحق افراد میں بنگلادیشی شہری بھی شامل ہیں جو علاج کی غرض سے کولکتہ پہنچے تھے۔
حکام کے مطابق آگ ہوٹل کی دوسری منزل پر لگی، جس پر تقریباً ایک گھنٹے میں قابو پالیا گیا۔ ریسکیو ٹیموں نے عمارت سے لگ بھگ 30 افراد کو بحفاظت نکال لیا، جبکہ ابتدائی تحقیقات میں شارٹ سرکٹ کو آگ لگنے کی ممکنہ وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔
