امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کی پالیسی معاون ہیڈی اوورٹن کو فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (FDA) کی سربراہی کے لیے نامزد کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہیڈی اوورٹن اس وقت وائٹ ہاؤس کی ڈومیسٹک پالیسی کونسل میں نائب ڈائریکٹر کے عہدے پر ہیں۔ وہ اس سے قبل امریکا فرسٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ سے بھی وابستہ رہ چکی ہیں۔
