ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایران اور عراق کے عوام کے درمیان دیرینہ اور مضبوط تعلق کسی صورت ختم نہیں کیا جا سکتا۔ ان کے مطابق دونوں ممالک کے تعلقات ہمسائیگی، باہمی بھائی چارے اور مشترکہ مستقبل کے اصولوں پر قائم ہیں۔
قالیباف اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ عراق کا دورہ بھی کریں گے۔ انہوں نے امریکی دباؤ کے حوالے سے کہا کہ ایران پر دباؤ بڑھا کر واشنگٹن اپنی مرضی کی رعایتیں حاصل نہیں کر سکتا۔
