ذات صلة

جمع

حوثی حملوں پر اقوامِ متحدہ کا اظہارِ تشویش، کشیدگی بڑھنے کا خدشہ

اقوامِ متحدہ نے یمن سے سعودی عرب پر حوثی گروپ کے حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایسے واقعات خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا سکتے ہیں۔

یو این ترجمان اسٹیفن دوجارک نے کہا کہ بحیرۂ احمر اور خلیجِ عدن میں بحری آمدورفت کی آزادی برقرار رہنی چاہیے، جبکہ شہریوں اور بنیادی تنصیبات کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے بحری جہازوں کو لاحق خطرات اور حملوں کے خاتمے پر بھی زور دیا۔