سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں یوتھ فورم کے زیرِ اہتمام جشنِ پاکستان کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستانی نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مقررین نے نوجوانوں کی صلاحیتوں، تعلیم، ہنر اور کاروباری مواقع کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔
یوتھ فورم کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی نوجوان اپنی محنت اور مثبت کردار کے ذریعے ملک کا بہتر تشخص اجاگر کر رہے ہیں اور پاکستان و سعودی عرب کے تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
تقریب کے شرکاء نے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے ایسی مثبت سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
