ذات صلة

جمع

پاکستان میں گوگل کا دفتر ڈیجیٹل ترقی کے لیے اہم قدم قرار

وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں گوگل کا مقامی دفتر قائم ہونا ملکی ڈیجیٹل معیشت پر عالمی اعتماد کی علامت ہے۔ ان کے مطابق اس اقدام سے نوجوانوں، خواتین اور اسٹارٹ اپس کے لیے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ڈیجیٹل اسکلز، مصنوعی ذہانت، کلاؤڈ ٹیکنالوجی اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے کام کر رہی ہے، جبکہ مقامی طور پر تیار ہونے والی کروم بکس کی علاقائی برآمدات کی بھی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔