ذات صلة

جمع

عائزہ خان نے دانش تیمور سے علیحدگی کی افواہیں مسترد کردیں

پاکستانی اداکارہ عائزہ خان نے شوہر دانش تیمور سے مبینہ علیحدگی اور طلاق سے متعلق گردش کرنے والی خبروں پر وضاحت دے دی۔ سوشل میڈیا پر عائزہ کی جانب سے بعض تصاویر ہٹانے اور شوہر کے ڈرامے کی تقریب میں شرکت نہ کرنے کے بعد قیاس آرائیاں شروع ہوئی تھیں۔ تاہم اداکارہ نے ان افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ ایسی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں۔