ذات صلة

جمع

عمران اشرف کی موت کی جعلی خبر وائرل، اداکار نے حقیقت بتا دی

پاکستانی اداکار عمران اشرف کی موت سے متعلق مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ ایک جعلی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گئی، جس سے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ اداکار نے خود سامنے آ کر خبر کی تردید کرتے ہوئے بتایا کہ وہ بالکل خیریت سے ہیں۔ انہوں نے مداحوں سے جعلی خبروں پر یقین نہ کرنے اور اپنی صحت و سلامتی کے لیے دعاؤں کی اپیل بھی کی۔