ذات صلة

جمع

آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کی آمدورفت مزید کم ہوگئی

آبنائے ہرمز میں تجارتی سرگرمیاں تاحال سست روی کا شکار ہیں۔ شپنگ ڈیٹا کے مطابق گزشتہ روز صرف 6 مال بردار جہاز آبنائے سے گزرے، جن میں 3 خلیج میں داخل ہوئے اور 3 باہر نکلے۔ گزشتہ 10 دن میں روزانہ اوسطاً 11 جہازوں کی آمدورفت رہی، جبکہ جنگ سے قبل یہ تعداد 130 سے زائد تھی۔ اعداد و شمار کے مطابق اس دوران کوئی ایل این جی ٹینکر بھی آبنائے ہرمز سے گزرتا ریکارڈ نہیں ہوا۔