ذات صلة

جمع

چوہنگ میں داماد کی فائرنگ، 4 افراد جاں بحق

لاہور کے علاقے چوہنگ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک شخص نے سسرالیوں کے گھر داخل ہو کر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ واقعے کے بعد ملزم نے خود کو بھی گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کی شادی تقریباً 6 ماہ قبل ہوئی تھی۔ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔