ذات صلة

جمع

ایران پر ممکنہ اسرائیلی حملہ آخری وقت میں روک دیا گیا، دعویٰ

اسرائیلی فضائیہ کے سربراہ جنرل اوہمر ٹشلر نے انکشاف کیا ہے کہ 8 جون کو ایران کے خلاف ایک بڑے فضائی آپریشن کی مکمل تیاری کر لی گئی تھی، تاہم کارروائی آغاز سے تقریباً ایک گھنٹہ قبل روک دی گئی۔

ان کے مطابق اس منصوبے کے تحت ایران میں متعدد اہداف کو نشانہ بنایا جانا تھا اور فضائی دستوں کو بریفنگ بھی دی جا چکی تھی۔ تاہم آخری لمحات میں حملے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی قیادت کو واضح پیغام دیا تھا کہ ایران کے خلاف کسی نئی جنگ کی صورت میں امریکا براہِ راست ساتھ نہیں دے گا۔ یہی وجہ بتائی جا رہی ہے کہ مجوزہ کارروائی مؤخر یا منسوخ کر دی گئی۔