ایران کے خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹرز نے الزام عائد کیا ہے کہ اسرائیل نے حالیہ دنوں میں متعدد بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے اور جنوبی لبنان میں اپنی فوجی سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔
ایرانی حکام کے مطابق جنگ کے خاتمے کے اعلانات کے باوجود حملوں کا سلسلہ نہیں رکا، جس پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹرز نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے شہری آبادی کو نشانہ بنانے اور فوجی کارروائیاں جاری رکھیں تو اس کا مناسب جواب دیا جائے گا۔
