ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

رواں سال کا پہلا سورج گرہن آج، ’رِنگ آف فائر‘ کا نظارہ

رواں سال کا پہلا سورج گرہن آج وقوع پذیر ہوگا، جسے ’رِنگ آف فائر‘ کہا جاتا ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق یہ گرہن پاکستان میں نظر نہیں آئے گا بلکہ افریقا اور جنوبی امریکا کے بعض علاقوں میں دیکھا جا سکے گا۔

جزوی سورج گرہن بحرِ اوقیانوس، بحرالکاہل اور بحرِ ہند کے کچھ حصوں میں بھی نظر آئے گا، جبکہ مکمل ’رِنگ آف فائر‘ کا منظر صرف انٹارکٹیکا میں دکھائی دے گا۔

پاکستانی وقت کے مطابق گرہن کا آغاز دوپہر 2 بج کر 56 منٹ پر ہوگا، عروج شام 5 بج کر 12 منٹ پر ہوگا اور اختتام شام 7 بج کر 28 منٹ پر متوقع ہے۔ محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس سال مجموعی طور پر دو سورج اور دو چاند گرہن ہوں گے۔