سعودی عرب کے مدینہ ریجن کے شہر ینبع میں سمندر کے دوران کشتی خراب ہونے پر بارڈر گارڈ کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے پانچ شہریوں کو بحفاظت ریسکیو کرلیا۔
سعودی حکام کے مطابق کشتی میں خرابی کے بعد شہری سمندر میں پھنس گئے تھے، تاہم بارڈر گارڈ کی ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔
بارڈر گارڈ نے سمندر میں سفر کرنے والے شہریوں اور سیاحوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ حفاظتی اصولوں پر سختی سے عمل کریں، سفر سے قبل کشتی کی حالت اور آلات کی مکمل جانچ کریں اور دورانِ سفر لائف جیکٹس کا لازمی استعمال کریں۔
حکام نے ہنگامی صورتحال میں امداد حاصل کرنے کے لیے مکہ، مدینہ اور شرقیہ ریجن کے شہریوں کو 911 جبکہ مملکت کے دیگر علاقوں کے رہائشیوں کو 994 پر رابطہ کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔
