ذات صلة

جمع

سعودی، قطر اور عمان کے وزرائے خارجہ میں علاقائی صورتحال پر گفتگو

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے قطر کے وزیر اعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی اور عمان کے وزیر خارجہ بدر بن حمد البوسعیدی نے الگ الگ ٹیلی فونک رابطے کیے۔

سعودی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق گفتگو کے دوران خطے کی موجودہ صورتحال اور حالیہ اہم پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے علاقائی معاملات پر باہمی رابطے اور مشاورت کا سلسلہ برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔

رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے سفارتی کوششوں کو مزید مؤثر بنانے اور مشترکہ طور پر تعاون جاری رکھنے کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا۔