امریکی اداکاری کی دنیا سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ ہیڈن پنیٹیئر 36 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔ ان کی موت کی تصدیق اہلِ خانہ اور نمائندے کی جانب سے کی گئی ہے، تاہم فوری طور پر موت کی وجہ سامنے نہیں لائی گئی۔
ہیڈن پنیٹیئر نے کم عمری میں شوبز کی دنیا میں قدم رکھا اور بعد ازاں فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے باعث عالمی شہرت حاصل کی۔ وہ خاص طور پر ’ہیروز‘ اور ’نیش وِل‘ جیسی مقبول ٹی وی سیریز کے علاوہ ’اسکریم‘ اور ’آئس پرنسس‘ سمیت متعدد فلموں میں بھی نظر آئیں۔
اداکارہ کی اچانک موت کی خبر سامنے آنے پر مداحوں اور شوبز سے وابستہ شخصیات کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ہیڈن پنیٹیئر کی عمر 21 اگست کو 37 برس ہونے والی تھی۔
