سابق اداکارہ نور بخاری نے سابق شوہر عون چوہدری سے دوبارہ شادی اور اپنی نجی زندگی کے مختلف تجربات کے بارے میں گفتگو کی ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ دوبارہ شادی کا کوئی باقاعدہ منصوبہ نہیں تھا بلکہ حالات نے دونوں کو ایک بار پھر قریب کردیا۔
نور بخاری کے مطابق عون چوہدری سے ان کی ایک بیٹی بھی ہے، جس نے دونوں کے درمیان دوبارہ قربت پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شوبز چھوڑنے کے فیصلے کے بعد زندگی کے حالات بدلے اور آج وہ اپنے شوہر اور چار بچوں کے ساتھ خوشگوار زندگی گزار رہی ہیں۔
اپنی زندگی کے نشیب و فراز کا ذکر کرتے ہوئے نور بخاری نے کہا کہ انہوں نے چار طلاقوں سمیت کئی مشکل مراحل دیکھے، تاہم ان تجربات سے انہیں یہ احساس ہوا کہ اللہ تعالیٰ ہی انسان کا حقیقی سہارا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ماضی میں الجھنے کے بجائے مستقبل کی طرف دیکھنے کو ترجیح دیتی ہیں۔
بیٹیوں کی ماؤں کی دوسری شادی کے حوالے سے بھی نور بخاری نے اپنی رائے کا اظہار کیا اور کہا کہ ایسے معاملات میں بچوں کے مستقبل اور جذبات کو مدنظر رکھنا ضروری ہے۔ ان کے بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف آرا سامنے آئی ہیں۔
