ذات صلة

جمع

بھارتی اداکارہ اننیا راج 27 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

بھارتی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ اننیا راج 27 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔ اہلِ خانہ نے اداکارہ کی موت کی تصدیق تقریباً ایک ماہ بعد ان کے سرکاری انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری کیے گئے بیان کے ذریعے کی۔

خاندان کے مطابق اننیا راج 15 جولائی کی صبح نیند کے دوران انتقال کرگئی تھیں۔ اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ اداکارہ ایک سال سے زائد عرصے سے جسمانی اور ذہنی مشکلات کا سامنا کر رہی تھیں اور انہوں نے ان حالات کا بہادری سے مقابلہ کیا۔

اننیا راج نے ہندی اور علاقائی فلموں کے علاوہ میوزک ویڈیوز میں بھی کام کیا۔ انہوں نے 2016 میں فلم ’7 آورز ٹو گو‘ سے فلمی کیریئر کا آغاز کیا، جبکہ بعد ازاں ’دی فائنل ایگزٹ‘ اور ’گھوسٹ‘ سمیت دیگر فلموں میں بھی اداکاری کی۔

اہلِ خانہ نے مداحوں سے اداکارہ کے لیے دعائے مغفرت کی اپیل کرتے ہوئے سوگ کی اس گھڑی میں خاندان کی نجی زندگی اور جذبات کا احترام کرنے کی درخواست کی ہے۔