جشنِ آزادی کی مناسبت سے لاہور ریس کلب میں فلڈ لائٹس کے زیرِ اہتمام گھڑ دوڑ کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا، جہاں مجموعی طور پر پانچ ریسز ہوئیں۔ گرم اور حبس زدہ موسم کے باوجود بڑی تعداد میں شائقین گھڑ دوڑ دیکھنے کے لیے ریس کلب پہنچے اور سنسنی خیز مقابلوں سے لطف اندوز ہوئے۔
جشنِ آزادی کپ میں کلاسیک مسٹری نے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ بی اے مین دوسرے اور بیلٹریکس تیسرے نمبر پر رہے۔ انڈیپنڈنس کپ میں اعوان چوائس نے میدان مار لیا، جلسہ نے دوسری جبکہ پاکیزہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
دیگر ریسز میں پرنسز عروج، ویک اپ اور راجہ دی گریٹ نے کامیابی حاصل کی۔ پہلی ریس میں لیڈی سیرینا اور تہران شان بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔ دوسری ریس میں سوسج گو نے دوسری اور غزل نے تیسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ آخری ریس میں زینا دوسرے اور ٹرو مائی لو تیسرے نمبر پر رہے۔
