ذات صلة

جمع

راولپنڈی اور اسلام آباد میں شدید بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند

راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا، جبکہ نالہ لئی میں بھی پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔ کٹاریاں کے مقام پر پانی 20 فٹ تک پہنچنے کے بعد انتظامیہ نے صورتحال کو سنجیدہ قرار دے دیا۔

ایم ڈی واسا کے مطابق نالہ لئی کے اطراف خطرے کے سائرن بجا دیے گئے ہیں اور کناروں پر رہنے والے شہریوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ گوالمنڈی پل کے مقام پر بھی پانی کی سطح 17 فٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔

شدید بارش کے باعث پیرودھائی کا علاقہ بھی زیرِ آب آگیا، جبکہ گجرات اور سیالکوٹ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے پنجاب بھر میں مون سون بارشوں کے چھٹے اسپیل کے حوالے سے پہلے ہی الرٹ جاری کر رکھا ہے۔