ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

شمالی کوریا میں جانشینی کی بحث، کم جونگ اُن کی بیٹی اور بہن نمایاں کردار میں

شمالی کوریا میں اقتدار کی منتقلی سے متعلق قیاس آرائیاں تیز ہو گئی ہیں۔ جنوبی کوریا کی خفیہ ایجنسی کا کہنا ہے کہ ملکی رہنما کم جونگ اُن اپنی کم عمر بیٹی کم جو اے کو مستقبل کی قیادت کے لیے تیار کر رہے ہیں، اور ممکن ہے انہیں باضابطہ طور پر جانشین نامزد کیا جائے۔

رپورٹس کے مطابق کم جو اے حالیہ برسوں میں اہم فوجی تقاریب، میزائل تجربات اور سرکاری دوروں میں اپنے والد کے ہمراہ نمایاں دکھائی دیتی رہی ہیں، جسے سیاسی تربیت کا حصہ سمجھا جا رہا ہے۔ مبصرین کا خیال ہے کہ مردانہ غلبے والے نظام میں ایک لڑکی کی ممکنہ قیادت غیر معمولی پیش رفت ہوگی۔

دوسری جانب کم جونگ اُن کی بہن کم یو جونگ بھی طاقت کے ایوانوں میں بااثر سمجھی جاتی ہیں۔ وہ حکمران جماعت ورکرز پارٹی آف کوریا میں اہم عہدہ رکھتی ہیں اور سخت مؤقف کے باعث پہچانی جاتی ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اگر جانشینی کا مرحلہ قریب آیا تو خاندان کے اندر طاقت کی کشمکش شدت اختیار کر سکتی ہے، جس کے اثرات ملکی سیاست پر نمایاں ہو سکتے ہیں۔