کوہلو کے علاقے کوہ جاندران کے جنگلات میں اچانک بھڑکنے والی آگ نے بڑے رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ آگ کے باعث قیمتی درخت اور قدرتی ماحول کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔
محکمہ جنگلات کی ٹیمیں اور مقامی افراد مل کر آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ فاریسٹ آفیسر کا کہنا ہے کہ محدود وسائل اور آلات کی کمی کے باعث شعلوں پر قابو پانا مشکل ہو رہا ہے۔
