ذات صلة

جمع

سعودی پولٹری پیداوار 14 لاکھ ٹن سے تجاوز کرگئی

سعودی عرب میں پولٹری کے شعبے نے 2026 کے...

سعودی عرب میں پاکستانی فوج پہلے سے موجود، آئی ایس پی آر

پاکستانی فوج سعودی عرب میں مختلف صلاحیتوں اور شعبوں...

جرمن خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ گرفتار

جرمنی کی وفاقی خفیہ ایجنسی بی این ڈی کے...

سائبیریا میں طاعون کی وباء کی خبر مسترد

روس کے صدارتی محل کریملن نے سائبیریا میں طاعون...

فلسطینی ماں کی جنگ میں بیٹے کی پیدائش

غزہ سے تعلق رکھنے والی فلسطینی خاتون امل العبادیہ...

ہارون شاہد کا بیان: پاکستان کے بارے میں عالمی تاثر حقیقت سے مختلف ہے

اداکار اور گلوکار ہارون شاہد نے کہا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے بارے میں جو تاثر پیش کیا جاتا ہے، وہ زمینی حقائق سے مختلف ہے اور ملک میں متعدد شعبوں میں بہتر سہولتیں موجود ہیں۔

ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عام طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ پاکستان میں بنیادی سہولیات یا وسائل کی کمی ہے، تاہم ان کے مطابق ملک میں زراعت، قدرتی وسائل اور دیگر بنیادی ڈھانچہ موجود ہے، جسے اکثر غلط انداز میں پیش کیا جاتا ہے۔

ہارون شاہد نے مزید کہا کہ انفرااسٹرکچر اور شہری ترقی کے حوالے سے پاکستان کے مختلف پہلو مثبت ہیں اور وقت کے ساتھ ساتھ صورتحال میں مزید بہتری آ رہی ہے۔

اس موقع پر میزبان نے بھی اس بات کی نشاندہی کی کہ خطے کے بارے میں میڈیا میں پائے جانے والے تصورات اکثر یک طرفہ ہوتے ہیں، جبکہ حقیقی صورتحال اس سے مختلف ہو سکتی ہے۔