ذات صلة

جمع

سعودی پولٹری پیداوار 14 لاکھ ٹن سے تجاوز کرگئی

سعودی عرب میں پولٹری کے شعبے نے 2026 کے...

سعودی عرب میں پاکستانی فوج پہلے سے موجود، آئی ایس پی آر

پاکستانی فوج سعودی عرب میں مختلف صلاحیتوں اور شعبوں...

جرمن خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ گرفتار

جرمنی کی وفاقی خفیہ ایجنسی بی این ڈی کے...

سائبیریا میں طاعون کی وباء کی خبر مسترد

روس کے صدارتی محل کریملن نے سائبیریا میں طاعون...

فلسطینی ماں کی جنگ میں بیٹے کی پیدائش

غزہ سے تعلق رکھنے والی فلسطینی خاتون امل العبادیہ...

عامر خان کا دعویٰ: اینٹی انفلامیٹری ڈائٹ سے وزن کم اور مائیگرین میں کمی

بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان نے بتایا ہے کہ انہوں نے اینٹی انفلامیٹری ڈائٹ اپنا کر 18 کلو وزن کم کیا، جس کا اصل مقصد مسلسل مائیگرین سے نجات حاصل کرنا تھا۔

عامر خان نے کہا کہ یہ تبدیلی غیر ارادی طور پر ہوئی، اور ڈائٹ نے نہ صرف وزن کم کرنے میں مدد دی بلکہ مائیگرین کے دورے بھی کم کر دیے۔ انہوں نے اپنی مکمل ڈائٹ کی تفصیلات ظاہر نہیں کیں، تاہم کہا کہ یہ غذائی تبدیلی ان کی صحت پر مثبت اثرات مرتب کر رہی ہے۔

اینٹی انفلامیٹری ڈائٹ میں تازہ سبزیاں، پھل، ثابت اناج، خشک میوہ جات، بیج اور صحت مند چکنائی شامل ہوتی ہے، جبکہ پراسیسڈ غذائیں، سفید چینی اور ٹرانس فیٹس سے پرہیز کیا جاتا ہے۔