ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

ٹی20 ورلڈ کپ: انگلینڈ کے عادل رشید اور ریحان احمد بھارتی ویزوں کے منتظر

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عادل رشید اور ریحان احمد ٹی20 ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے بھارتی ویزوں کے منتظر ہیں۔ دونوں کرکٹر رواں ہفتے کے آخر میں سری لنکا نہیں جائیں گے، جہاں ٹیم وائٹ بال سیریز میں حصہ لے گی، جس کا آغاز 22 جنوری سے ہوگا۔

انگلینڈ کا ورلڈ کپ میں پہلا میچ 8 فروری کو ممبئی میں نیپال کے خلاف شیڈول ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ای سی بی نے ویزوں کے لیے تمام کارروائی مکمل کر دی ہے اور بھارتی حکام سے اجازت نامے کا انتظار ہے۔

عادل رشید دبئی میں آئی ایل ٹی20، جبکہ ریحان احمد آسٹریلیا میں بی بی ایل کھیل رہے تھے۔ ماضی میں پاکستانی پس منظر والے برطانوی کھلاڑیوں کو بھارتی ویزوں میں مشکلات کا سامنا رہ چکا ہے، جسے ای سی بی جلد حل کرانے کی کوشش کر رہا ہے۔