خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے غیر ملکی شہری سے شادی سے قبل اجازت لینا لازمی قرار دے دیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق بغیر اجازت شادی کرنے پر محکمانہ کارروائی ہوگی اور اسے بدعنوانی کے زمرے میں شمار کیا جائے گا۔ ملازمین کو باقاعدہ درخواست کے ساتھ کردار کی تصدیق اور حلف نامہ جمع کرانا ہوگا، جبکہ غیر ملکی شریک حیات کی سیکیورٹی کلیئرنس بھی ضروری ہوگی۔
حکام کا کہنا ہے کہ نئے قواعد کا اطلاق فوری ہوگا اور پہلے سے ہونے والی شادیوں کا بھی دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔
