ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026: ٹکٹوں کی ریکارڈ فروخت

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں شائقین کی غیر معمولی دلچسپی دیکھنے میں آ رہی ہے اور ٹکٹوں کی فروخت نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے مطابق جلد ہی ڈیڑھ لاکھ ٹکٹس کی فروخت کا ہدف مکمل ہونے والا ہے جو کسی بھی پچھلے ایونٹ کے مقابلے میں ایک بڑی پیش رفت ہے۔

افتتاحی میچ میزبان انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان برمنگھم میں کھیلا جائے گا، جبکہ ایونٹ کے آغاز میں ابھی ایک ماہ سے زائد وقت باقی ہے۔ حکام کے مطابق موجودہ رفتار برقرار رہی تو یہ ایونٹ ٹکٹ فروخت کے لحاظ سے تاریخی ثابت ہوگا۔

اس سے قبل 2020 کے ایڈیشن میں ایک لاکھ چھتیس ہزار سے زائد ٹکٹس فروخت ہونے کا ریکارڈ قائم ہوا تھا۔