ذات صلة

جمع

سعودی پولٹری پیداوار 14 لاکھ ٹن سے تجاوز کرگئی

سعودی عرب میں پولٹری کے شعبے نے 2026 کے...

سعودی عرب میں پاکستانی فوج پہلے سے موجود، آئی ایس پی آر

پاکستانی فوج سعودی عرب میں مختلف صلاحیتوں اور شعبوں...

جرمن خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ گرفتار

جرمنی کی وفاقی خفیہ ایجنسی بی این ڈی کے...

سائبیریا میں طاعون کی وباء کی خبر مسترد

روس کے صدارتی محل کریملن نے سائبیریا میں طاعون...

فلسطینی ماں کی جنگ میں بیٹے کی پیدائش

غزہ سے تعلق رکھنے والی فلسطینی خاتون امل العبادیہ...

جاپانی وزیر خارجہ سعودی عرب اور عمان کے دورے پر روانہ ہوں گے

جاپان کے وزیر خارجہ توشیمیتسو موتیگی 17 سے 22 اگست تک سعودی عرب اور عمان کا سرکاری دورہ کریں گے، جہاں وہ علاقائی صورتحال اور دونوں ممالک کے ساتھ باہمی تعلقات سے متعلق اہم امور پر بات چیت کریں گے۔

دورے کے دوران جاپانی وزیر خارجہ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ وہ یمن کی صدارتی قیادت کونسل کے چیئرمین رشاد العلیمی سے بھی ملاقات کریں گے، جو اس وقت سعودی عرب میں موجود ہیں۔

ملاقاتوں میں مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال، علاقائی کشیدگی میں کمی اور امن و استحکام کے لیے سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔ جاپان کی جانب سے آبنائے ہرمز اور باب المندب کے راستوں سے آزادانہ اور محفوظ بحری آمدورفت یقینی بنانے کی اہمیت پر بھی بات کی جائے گی۔

دورے کے دوران جاپان اور سعودی عرب سمیت متعلقہ ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون اور تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر بھی گفتگو ہوگی۔