ذات صلة

جمع

بابر اعظم ہاتھ پر گیند لگنے سے سلیکٹ الیون کے خلاف میچ سے باہر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم دائیں ہاتھ پر گیند لگنے کے باعث سلیکٹ الیون کے خلاف جاری تین روزہ میچ سے باہر ہوگئے۔ ٹیم حکام کے مطابق بیٹنگ کے دوران گیند لگنے کے بعد بابر اعظم کو ڈاکٹر کے مشورے پر مزید کھیلنے کے بجائے آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ٹیم انتظامیہ کے مطابق بابر اعظم 17 اگست کو قومی ٹیم کے پریکٹس سیشن میں شرکت کریں گے، جہاں ان کی انجری کا دوبارہ جائزہ بھی لیا جائے گا۔ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاری کے لیے کھیلے جارہے اس میچ میں پاکستان ٹیم دوسری اننگز سے قبل پہلی اننگز میں 238 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی، جس کے بعد میزبان سلیکٹ الیون کو 67 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔