انگلینڈ میں موجود پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم نے بھی یومِ آزادی کے موقع پر قومی دن کی خوشیاں جوش و جذبے کے ساتھ منائیں۔ ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز نے تقریب میں شرکت کی اور پاکستان کی سالگرہ کی خوشی میں کیک کاٹا۔
ٹیم منیجر نوید اکرم چیمہ، کپتان بابر اعظم اور دیگر کھلاڑیوں نے مل کر یومِ آزادی کی تقریب میں حصہ لیا۔ اس موقع پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے قوم کے نام خصوصی پیغامات بھی ریکارڈ کروائے اور پاکستانی عوام کو آزادی کی مبارکباد پیش کی۔
کھلاڑیوں نے اپنے پیغامات میں اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی ترقی اور مضبوطی کے لیے ہر سطح پر کردار ادا کرنا ہوگا۔ قومی ٹیم کی جانب سے یومِ آزادی منانے کی تصاویر اور پیغامات نے بھی شائقین میں خوشی کی لہر دوڑا دی۔
