ذات صلة

جمع

کراچی ملیر سے ملنے والی ٹکڑوں میں بٹی لاش کی شناخت تاحال نہ ہوسکی

کراچی کے علاقے ملیر سے چند روز قبل بوریوں میں بند حالت میں ملنے والی نامعلوم شخص کی لاش کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔ پولیس کے مطابق لاش 11 اگست کو برآمد ہوئی تھی اور اسے مختلف حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کی انگلیاں اور ناک بھی موجود نہیں، جبکہ جائے وقوعہ سے ایسی کوئی چیز بھی نہیں ملی جس کی مدد سے مقتول کی شناخت ممکن ہوسکے۔ چہرے کے ذریعے شناخت کے لیے نادرا سے بھی مدد طلب کی گئی ہے، تاہم لاش کی حالت کے باعث شناخت میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

پولیس کے مطابق لاش کی برآمدگی کو پانچ روز گزر چکے ہیں لیکن اب تک کوئی شخص مقتول کا وارث بن کر سامنے نہیں آیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اگر مزید سات روز کے دوران ورثاء سے متعلق کوئی معلومات نہ مل سکیں تو قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش کی تدفین کردی جائے گی۔