سعودی عرب میں سمر سیزن 2026 کے دوران جدہ بحیرۂ احمر کے نمایاں سیاحتی مقامات میں شامل ہے، جہاں سیاحوں کے لیے کشتی رانی، غوطہ خوری اور مختلف آبی کھیلوں سمیت متعدد سرگرمیاں دستیاب ہیں۔
جدہ کے ساحل کے قریب موجود جزائر اور رنگا رنگ مرجانی چٹانیں سیاحوں کو قدرتی حسن سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کرتی ہیں۔ اس وقت 13 ساحلی اور سمندری مقامات پر سرگرمیاں جاری ہیں، جہاں سیاحوں کی حفاظت کے لیے لائف گارڈز اور فیلڈ عملہ تعینات ہے۔
یہ اقدامات سعودی عرب میں سمندری سیاحت کو فروغ دینے اور وژن 2030 کے تحت سیاحتی شعبے کو مزید وسعت دینے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔
