پاکستانی اداکارہ و میزبان فضا علی نے نمرہ خان کے ازدواجی تنازع پر ان کی حمایت کرتے ہوئے ان کے شوہر کے مبینہ رویے کو نامناسب قرار دیا ہے۔
فضا علی کا کہنا ہے کہ رشتہ ختم ہونا زندگی کا حصہ ہے، لیکن اس کے بعد ایک دوسرے کی عزت مجروح کرنا درست نہیں۔ انہوں نے نمرہ خان سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ کسی شخص کے زندگی سے چلے جانے سے کسی خاتون کی قدر اور اہمیت کم نہیں ہوتی۔
فضا علی کے بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف آرا اور ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔
