وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوگا، جس میں نئے مالی سال کے بجٹ کی منظوری دی جائے گی۔ وزیر خزانہ کابینہ کو بجٹ کی اہم نکات پر بریفنگ دیں گے۔ اجلاس ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب حالیہ اقتصادی سروے میں ملکی معیشت کے حجم اور شرحِ نمو میں بہتری کے اشارے دیے گئے ہیں۔
