پنجاب حکومت نے ماس ٹرانزٹ سسٹم کے تحت چلنے والی میٹرو بس، اورنج لائن ٹرین اور اسپیڈو بس سروس پر مفت سفر کی سہولت واپس لے لی ہے۔ اب لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں ان سروسز کے مسافروں سے دوبارہ کرایہ وصول کیا جائے گا۔ یہ رعایت چند ماہ قبل عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے دی گئی تھی، جسے اب ختم کر دیا گیا ہے۔
