ذات صلة

جمع

امارات میں تجارتی مقامات پر موسیقی کے لیے نیا لائسنس لازمی

متحدہ عرب امارات میں کیفے، ہوٹلز اور مالز سمیت تجارتی مقامات پر موسیقی چلانے کے لیے دسمبر سے لائسنس فیس عائد کی جائے گی۔ لائسنس ایک سال کے لیے مؤثر ہوگا اور ہر سال اس کی تجدید کرانا ضروری ہوگی۔

حکام کے مطابق بغیر لائسنس موسیقی چلانے پر کارروائی کی جا سکتی ہے۔ نئے نظام کا مقصد موسیقاروں اور گلوکاروں کے تخلیقی و اشاعتی حقوق کا تحفظ کرنا ہے۔