ذات صلة

جمع

زارا نور عباس کی نئی لک نے مداحوں کو حیران کر دیا

پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس کی حالیہ تصاویر میں نمایاں تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے، جس نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی۔ اداکارہ نے وزن میں کمی کے بعد مختلف مغربی طرز کے ملبوسات میں تصاویر شیئر کی ہیں، جنہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔

کچھ مداحوں نے ان کے نئے انداز اور فِٹنس کی تعریف کی، جبکہ بعض نے وزن میں تیزی سے کمی پر مختلف قیاس آرائیاں بھی کیں۔ واضح رہے کہ ڈرامے کے لیے وزن بڑھانے پر زارا کو ماضی میں تنقید اور باڈی شیمنگ کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔