ذات صلة

جمع

فلم ’کوئلہ‘ کی ناکامی نے راکیش روشن کو مالی بحران میں ڈال دیا: ریتک روشن

بالی ووڈ اداکار ریتک روشن نے انکشاف کیا ہے کہ 1997 میں ریلیز ہونے والی فلم ’کوئلہ‘ کی ناکامی کے بعد ان کے والد اور فلمساز راکیش روشن کو شدید مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ریتک روشن کے مطابق ایک وقت ایسا آیا جب ان کے والد اپنی جمع پونجی اور فلموں سے حاصل ہونے والی بڑی رقم سے محروم ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ آج بھی وہ لمحہ نہیں بھول سکتے جب انہوں نے پہلی بار اپنے والد کو آنکھوں میں آنسو لیے دیکھا۔

شاہ رخ خان اور مادھوری ڈکشٹ کی اداکاری پر مبنی ’کوئلہ‘ باکس آفس پر توقعات کے مطابق کامیاب نہ ہو سکی تھی۔ ریتک روشن اور راکیش روشن اب ’کرش 4‘ کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔