پھوکٹ سے دہلی جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز کے ایک مسافر نے دعویٰ کیا ہے کہ روانگی سے قبل پائلٹ کی آنکھیں سرخ تھیں اور وہ غیر معمولی طور پر آہستہ گفتگو کر رہا تھا، جس سے اسے پائلٹ کے نشے میں ہونے کا شبہ ہوا۔
مسافر کے مطابق دورانِ پرواز طیارہ اچانک تقریباً 300 فٹ نیچے آیا، جس سے متعدد مسافر اور عملے کے افراد زخمی ہوئے۔ اس نے پائلٹ کے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے طریقۂ کار پر بھی سوالات اٹھائے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پائلٹ کے نشہ آور اشیا سے متعلق ٹیسٹ ناکام ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں، تاہم واقعے اور پائلٹ پر عائد الزامات کی باضابطہ تحقیقات جاری ہیں۔
