کراچی کے علاقے گھگھر پھاٹک کے قریب ایک مل میں کام کے دوران نوجوان کو بجلی کا کرنٹ لگ گیا۔ حادثے کے بعد اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کر دی۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق نوجوان کی شناخت 25 سالہ باسط کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
