بلوچستان کے اضلاع ژوب اور چمن میں 4.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 15 کلومیٹر تھی اور مرکز ژوب سے 122 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع تھا۔
زلزلے کے باعث شہری خوف کے مارے گھروں سے باہر نکل آئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
