ذات صلة

جمع

نوجوانوں کو مواقع دینا پاکستان کے مستقبل کی ضمانت ہے: صدر زرداری

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے نوجوانوں کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ نوجوان پاکستان کی سب سے بڑی طاقت اور قیمتی انسانی سرمایہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلیم، ہنر، روزگار اور کاروبار کے بہتر مواقع نوجوانوں کی ترقی کے لیے ضروری ہیں۔

صدر زرداری نے کہا کہ نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں اور توانائی کو قومی ترقی کے لیے استعمال کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان کے مطابق نوجوانوں کی بھرپور شمولیت سے ایک مضبوط، خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے۔