سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے لبنان سے برآمدات دوبارہ شروع کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
سرکاری خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق یہ فیصلہ لبنانی حکومت کی درخواست اور مختلف مثبت اقدامات کے بعد کیا گیا ہے، جن میں ریاستی اداروں کی بہتری اور تعاون کے تسلسل کو بنیاد قرار دیا گیا ہے۔
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے لبنانی وزیراعظم نواف سلام سے ٹیلی فونک رابطے میں اس پیش رفت سے آگاہ کیا اور واضح کیا کہ سعودی عرب لبنان کے استحکام، خودمختاری اور عوام کی خوشحالی کے لیے اپنی حمایت جاری رکھے گا۔
دوسری جانب لبنانی وزیراعظم نے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے۔
