ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

بھارتی ایئرچیف کا بیان بے بنیاد اور مضحکہ خیز ہے: عرفان صدیقی

سینیٹر عرفان صدیقی نے بھارتی فضائیہ کے سربراہ کے حالیہ دعوے کو جھوٹا اور مزاحیہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت جنگ کو تین ماہ گزر چکے ہیں اور بی جے پی کے رہنما خود اس وقت اعتراف کرچکے تھے کہ بھارتی طیارے گرائے گئے۔
انہوں نے کہا کہ مودی نے پارلیمنٹ میں طویل تقریر کی مگر پاکستانی طیارے گرانے کا ذکر نہیں کیا، جبکہ جھوٹ کا سہارا لینے والے بھول جاتے ہیں کہ انہوں نے پہلے کیا کہا تھا۔
عرفان صدیقی کے مطابق بھارتی حکومت اندرونِ ملک انتخابی دھاندلی کے الزامات اور بیرونِ ملک پہلگام واقعے پر عالمی عدم قبولیت کے باعث دباؤ میں ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی ایئرچیف نے حال ہی میں بغیر ثبوت یہ دعویٰ کیا تھا کہ جنگ کے دوران 6 پاکستانی طیارے تباہ کیے۔