ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

آسٹریلیا کا فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان

آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرے گا۔
ان کے مطابق یہ فیصلہ فلسطینی اتھارٹی کے وعدوں اور عزم پر مبنی ہوگا، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ مستقبل کی فلسطینی ریاست میں حماس کے لیے کوئی کردار نہیں ہونا چاہیے۔
انہوں نے غزہ کی صورتحال کو انتہائی سنگین قرار دیتے ہوئے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے کہا کہ مسئلے کا حل فوجی نہیں بلکہ سیاسی راستے میں ہے۔
یاد رہے اس سے قبل برطانیہ، نیوزی لینڈ، پرتگال، جرمنی اور مالٹا بھی فلسطین کو تسلیم کرنے کے حوالے سے اشارے دے چکے ہیں۔