ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

پاکستان میں فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کا آغاز

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کے حوالے سے حکومتی کوششیں کامیاب ہو گئی ہیں اور اس عمل کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ، وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان بھی موجود تھے۔

تقریب سے خطاب میں وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ٹی کے شعبے کے لیے یہ اہم پیش رفت ہے اور حکومت معیشت کی بہتری کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ ان کے مطابق بلاک چین اور مصنوعی ذہانت جیسی نئی ٹیکنالوجیز کی جانب پیش رفت سے آئی ٹی برآمدات میں اضافہ متوقع ہے۔

پی ٹی اے نے نیلامی کے لیے 600 میگا ہرٹس اسپیکٹرم پیش کیا ہے جبکہ پہلے مرحلے کی بولی 60 منٹ تک جاری رہے گی، جس میں تین ٹیلی کام کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں۔