کرک کے علاقے خٹک ڈیم کے قریب پولیس نے انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کی، جس میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران 4 دہشت گرد مارے گئے۔ پولیس کے مطابق ہلاک افراد زاہد گروہ سے وابستہ تھے اور مختلف دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ آپریشن کی نگرانی ڈی پی او کرک اور ایس پی صدر کوہاٹ نے خود موقع پر موجود رہ کر کی۔
