کراچی کے علاقے کلفٹن بلاک 9 میں پیپلز پارٹی کے رکنِ قومی اسمبلی قادر پٹیل کے دفتر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔
پولیس کے مطابق کار میں سوار ملزمان دفتر کے گیٹ پر فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ گولیاں دفتر کے دروازے پر لگی ہیں۔
پولیس نے جائے وقوع سے 9 ایم ایم پستول کے 5 خول برآمد کیے ہیں اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
