سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان اور فرانس کے صدر ایمانویل میکرون کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں مشرقِ وسطیٰ کی تازہ صورتحال اور خطے کے امن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے علاقائی سلامتی، بحری راستوں کے تحفظ اور استحکام کے لیے جاری سفارتی کوششوں کا جائزہ لیا، جبکہ باہمی دلچسپی کے بین الاقوامی امور پر بھی گفتگو کی۔
رابطے کے دوران سعودی عرب اور فرانس کے دوطرفہ تعلقات، مشترکہ تعاون اور انہیں مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
