ذات صلة

جمع

کراچی میں ووٹ کا رجحان بدل رہا ہے، سعید غنی

پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی میں لسانی بنیادوں پر ووٹ حاصل کرنے کا رجحان بتدریج کم ہو رہا ہے۔

کورنگی میں پارٹی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ ضلع وسطی اور کورنگی میں نمایاں ترقیاتی منصوبے مکمل کیے گئے ہیں۔

سعید غنی کے مطابق شہری اب سیاسی جماعتوں کا انتخاب کارکردگی، نظریات اور سیاسی سوچ کو مدنظر رکھتے ہوئے کر رہے ہیں۔